۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علمائے امامیہ سکردو

حوزہ/ مورخہ 16مارچ کو استقبال ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے مرکز امامیہ سکردو میں علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام عزہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 16مارچ کو استقبال ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے مرکز امامیہ سکردو میں علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری دام عزہ کی صدارت میں منعقد ہوا اور اجلاس میں مندرجہ ذیل اہم فیصلے کئے گئے۔

علمائے سکردو پاکستان کا رمضان المبارک کے حوالے سے اہم اجلاس

1: ماہ مبارک رمضان میں تمام علماء کرام کو مساجد میں نماز ظہرین کے بعد دروس کے اہتمام کی تاکید کی گئی اور عقائد، احکام، اخلاق اور نوجوانوں کی تربیت کے موضوعات میں لیکچرزاور مومنین سے ان دروس میں جوق در جوق شرکت کی درخواست کی گئی۔

علمائے سکردو پاکستان کا رمضان المبارک کے حوالے سے اہم اجلاس

مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں نماز ظہرین کے بعد علامہ شیخ محمد حسن جعفری صاحب درس دیں گے۔

علمائے سکردو پاکستان کا رمضان المبارک کے حوالے سے اہم اجلاس

2: ماہ مبارک رمضان میں اہل بلتستان اور مضافات میں اوقات سحر اور افطاری کا شیڈول مرتب کر کے بہت جلد مساجد اور عوام کی خدمت میں پیش کیا جائےگا۔

3: ماہ مبارک رمضان میں مختلف علماء کرام کے دروس ریکارڈ کر کے مختلف لوکل کیبل، سوشل میڈیا، فیس بک اور ٹی وی چینلز پر چلائے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .